پاکستانی معروف اداکارہ ، ماڈل و کاروباری شخصیت اداکارہ منال خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کیا ہے ۔منال خان اور ان کے شوہر سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ہاں شادی کے دو سال بعد جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔منال خان نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا ہے۔انہوں نے شوہر کیساتھ کروایا گیا حالیہ فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ دو دل تین بن رہے ہیں ہمارے چھوٹے سے معجزے کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔