پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی اگر کبھی فلم ریلیز ہوئی تو سپر ہٹ ہوگی ۔بشریٰ انصاری نے نیشنل انکون ایوارڈز کی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا مریم اورنگزیب تو بہت ہٹ جاررہی ہیں ان کی تو آج کوئی فلم ریلیز ہو تو سپر ہٹ ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ ابھی 15 منٹ پہلے یہ سابقہ وزیر اطلاعات ہوگئی ہیں اور سابقہ ہونے کے باوجود بھی اتنا ہٹ جارہی ہیں تو اگر ان کی فلم ریلیز ہوئی تو کیا ہوگا۔بشریٰ انصاری نے تقریب میں موجو د وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ شریف فیملی بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے ، میوزک سے آپ لوگوں کو دلچسپی ہے اور یہ جراثیم نہ ہوتے تو شاید آپ لوگ ہماری اس انڈسٹری کیلئے اتنے نرم دل نہ ہوتے ۔
مریم اورنگزیب کی اگر کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو سپر ہٹ ہوگی ، بشریٰ انصاری

مریم اورنگزیب کی اگر کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو سپر ہٹ ہوگی ، بشریٰ انصاری