اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن کیلئے پنائے گئے طریقے کا ر پر برہم ہوگئیں۔گذشتہ روز جب عمران خان بطور پارٹی چیئرمین ٹرائل کورٹ میں سماعت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئے تو پنجاب پولیس نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کی اور عمران خان کی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا اور جائے وقوعہ سے متعدد ہتھیار برآمد کیے۔زما ن پارک میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کیخلاف اور بلاجواز تھی جبکہ پنجاب پولیس کا موقف ہے کہ ان کے پاس تفتیش کیلئے ورنٹ موجود تھا۔ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتار ی کیلئے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔