لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعات میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلینکن دنیا Roze News
دنیا

لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعات میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلینکن

لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعات میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلینکن

لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعات میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلینکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعہ بڑھنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔انٹونی بلینکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنما رکاوٹوں سے آگاہ ہیں، سب جانتے ہیں کہ راتوں رات کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے رہنماو¿ں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کو اسرائیل کے ساتھ شیئر کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دباو¿ ڈالیں گے، اسرائیل سے مستقبل کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔اینٹونی نالنکن نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے بند ہونے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی اس پیغام کو سمجھیں، حملے بند کریں۔

Exit mobile version