قازقستان میں تباہ ہونے والے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا دنیا Roze News
دنیا

قازقستان میں تباہ ہونے والے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

قازقستان میں تباہ ہونے والے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

قازقستان میں تباہ ہونے والے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

اسلام آباد:گزشتہ روز قازقستان میں تباہ ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔قازقستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراسیکیوٹر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ طیارے کا بلیک باکس تلاش کی کوششوں کے دوران ملا۔بلیک باکس مل گیا ہے اور اسے حادثے کے شواہد میں شامل کرلیا گیا ہے۔طیارے میں 67 افراد سوار تھے جن میں 42 کا تعلق آذربائیجان سے تھا، بد قسمت جہاز میں 16 روسی، 6 قازق اور 3 کرغیز شہری بھی شامل تھے۔حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

Exit mobile version