فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی شوبز میں انٹری انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی شوبز میں انٹری

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی شوبز میں انٹری

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی شوبز میں انٹری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔حنیش قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پہلے پراجیکٹ کا پوسٹر فوٹو شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے یہ پوسٹر فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مختصر فلم ’نقاب‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔حنیش قریشی اس مختصر فلم میں شیزا نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں حنیش قریشی کے علاوہ ثاقب سمیر، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ ٹی ڈی آئی فلمز کی پیشکش فلم ’نقاب‘ کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار محسن علی اور احمد کشمانی ہیں۔

Exit mobile version