پیرس: فرانسیسی سینیٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کی منظوری دیدی، خبر ایجنسی کے مطابق پینشن اصلاحات بل کے مطابق ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں دو سال کا اضافہ ہوگا۔ اب ملازمین 62 سال کے بجائے 64 سال کی عمر میں ریٹائر ڈ ہونگے۔ خیال رہے کہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کیخلاف حال ہی میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔