قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچنے اور جنگ بند ی کے فوری بعد غزہ اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بند ی معاہدے کی بحالی کیلئے دونوں جانب سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ قطر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ثالث کاروں کیساتھ ایک بارپھر انسانیت کیلئے جنگ میں وقفے کے اقدامات کیلئے پر عزم ہے
غزہ میں جنگ بندی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں ، قطر

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، یحیی سنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید