علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کو چیلا میں ڈیبیو پرفارمنس انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کو چیلا میں ڈیبیو پرفارمنس

علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کو چیلا میں ڈیبیو پرفارمنس

علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کو چیلا میں ڈیبیو پرفارمنس

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کو چیلا میں ڈیبیو پرفارمنس دیکر تاریخ رقم کردی ۔علی سیٹھی پاکستان کے پہلی گلوکار ہیں جنہوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونیوالے انٹرنیشنل میوزک فیسٹول کو چیلا میں پرفارم کیا ہے اور انہوں نے اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کومایوس نہیں کیا۔علی سیٹھی نے اپنے شہرہ آفاق گانے ، پسوڑی ، پربھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کیساتھ پرفارمنس دی جو مداحوں کو بہت زیادہ پسند آئی ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرا پر گلوکار نے ایونٹ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئرکیں ، جن کے کمنٹس میں فلم اور تھیڑ ڈائر یکٹر میرا نائر شرمبین عبید چنائے اور عدنان ملک نے دل والے ایموجیز دیکر پسندیدگی کا اظہار کیاہے۔

Exit mobile version