علیحدگی کی افواہوں کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان ہوگیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

علیحدگی کی افواہوں کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان ہوگیا

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہوگیا۔

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور  شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

Exit mobile version