کراچی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ملتوی کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عالت کی روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے تاہم لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت12جنوری تک ملتوی کردی۔
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس:دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس:دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی