نیویارک:عالیہ فخری کو امریکی شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کی دوست کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 43 سالہ عالیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور 33 سالہ اینا ستاسیا ایڈین دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ ایک عینی شاہد کے مطابق عالیہ 2 نومبر کی صبح مذکورہ مکان پر پہنچیں اور چیختے ہوئے کہا کہ آج تم سب مر جا گے اس کے بعد مکان میں آگ بھڑکتی ہوئی دیکھی گئی۔
حسد کو اس واقعے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے اور اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو عالیہ فخری کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، کوئنز کرمنل کورٹ میں عالیہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے جبکہ اس کیس کی اگلی سماعت 9 دسمبر کو مقرر کی گئی ،نرگس فخری کی والدہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ کسی کو نقصان پہنچانے کی سوچ بھی نہیں سکتی وہ ایک مددگار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت تھیں۔مذکورہ معاملے پر نرگس فخری کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا نہ ہی اداکارہ اس موقع پر اپنے خاندان کے پاس موجود ہیں۔