بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا ایک بہترین طریقہ بتادیاہے۔عالیہ بھٹ نے اسٹوڈینٹ آف دی ائیر جیسی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور گنگوبائی کاٹھیا واڑی جیسی فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر اسٹار بن گئیں۔انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے اسکرپٹ کے انتخاب کے بارے میں با ت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں قدرتی طورپر کسی بھی اسکرپٹ کے جگہ پر لیکرجائیں جہاں میں پہلے نہیں گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے لیے اداکاری کرنا اورکیمرے کے سامنے رہنا محض کام نہیں ہے کیونکہ میں جب گھر واپس جاتی ہوں تو اس کے بارے میں بالکل بھول جاتی ہوں اور اداکاری کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی لیکن جب میں سیٹ پر ہوتی ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے خود کو چیلنج کرنا ہے اور کچھ اور نیا سیکھنا ہے۔
عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ بتادیا

عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ بتادیا