طلاق کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے ملے، ملائیکہ اروڑہ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

طلاق کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے ملے، ملائیکہ اروڑہ

طلاق کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے ملے، ملائیکہ اروڑہ

طلاق کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے ملے، ملائیکہ اروڑہ

اسلام آباد: ملائیکہ اروڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد لوگوں نے انہیں اپنا نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے دے۔ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنیوالی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی زندگی میں اپنے نام کیساتھ مشہور کنیت خان کی موجودگی کی وجہ سے بہت سارے فائدے ہوئے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نام پر ہمیشہ کیلئے انحصار کرسکتی ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اپنی زندگی میں جو کچھ کرنا چاہتی تھی وہ مجھے میرے نام کی وجہ سے ملا، البتہ یہ حقیقت ہے کہ میرے نام کی وجہ سے میرے بہت سے راستے آسان ہوئے لیکن میں سوچتی ہوں کہ مجھے اب اپنی شادی کے بعدملنے والے اس مشہور نام کے بغیر کام کرناہوگا۔

Exit mobile version