صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہر کی ایف آئی اے میں درخواست انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہر کی ایف آئی اے میں درخواست

اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف ان کے سابق شوہر عمر فاروق نے ایف آئی اے میں درخواست جمع کرا دی۔

کاروباری شخصیت عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مہم چلانے پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف درخواست دی۔

اداکارہ کے سابق شوہر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مہم چلائی ہے۔

درخواست گزار عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ صوفیہ مرزا جن اکاؤنٹس سے مہم چلا رہی ہے انھیں بلاک کیا جائے۔

Exit mobile version