سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہیں ۔عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم میں روایتی ہیرون کے کردار کا انتخاب کرنے کی بجائے باکسر کے کردار کا انتخاب کیوں کیا؟ کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلموں میں خواتین کو صر ف ائٹم گرل کے طورپر نہیں دکھانا چاہیے ۔فلم دادل میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس فلم سے قبل انہوں نے صرف بچپن میں ایک کھلونا گن اٹھائی تھی لیکن دادل کی وجہ سے انہیں موقع ملا کہ وہ بندوق کو استعمال کرنا سیکھیں۔
صرف ہیروئن نہیں بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں ، سونیا حسین

صرف ہیروئن نہیں بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں ، سونیا حسین