صباقمر نے اس پاکستانی اداکار کا نام بتادیا جن سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کیساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کیساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی ۔اداکار ہ نے انکشاف کیا کہ میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں ان کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی ۔احسن خان نے سا ل2008 میں فاطمہ سے شادی کی تھی ۔ اس جوڑی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ صبا قمر ابھی تک کنواری ہیں ۔صبا قمر نے مزید کہا کہ میں نے احسن خان کی محبت میں اندرون سندھ جاکر فلم بھی کی تھی اگر احسن کے علاوہ کوئی اور شخص بولتا تو میں کبھی وہ فلم نہیں کرتی ۔