شمالی غزہ کے شہری اب بھوک سے مر رہے ہیں، حماس رہنما دنیا Roze News
دنیا

شمالی غزہ کے شہری اب بھوک سے مر رہے ہیں، حماس رہنما

شمالی غزہ کے شہری اب بھوک سے مر رہے ہیں، حماس رہنما

شمالی غزہ کے شہری اب بھوک سے مر رہے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے شہری اب بھوک سے مر رہے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک اور عالمی برادری غزہ کو امداد فراہم کرے۔بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 300 فلسطینی شہید ہوئے۔اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں جنگ مکمل طور پر بند ہونے تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت کی وجہ سے مغویوں کو رہا کرنے میں ناکام رہا۔اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ حماس کو ختم کرنے کا اسرائیلی ہدف ہمارے عوام کی استقامت اور مزاحمت کے سامنے ختم ہو جائے گا۔

Exit mobile version