’سلمان کی جگہ میری جان لے لو،‘ راکھی ساونت کا سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ردِ عمل انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

’سلمان کی جگہ میری جان لے لو،‘ راکھی ساونت کا سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ردِ عمل

’سلمان کی جگہ میری جان لے لو،‘ راکھی ساونت کا سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ردِ عمل

’سلمان کی جگہ میری جان لے لو،‘ راکھی ساونت کا سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ردِ عمل

بھارتی معروف ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے بھائی، سلمان خان عرف سلو بھائی کے جان کے دشمنوں کو پیغام دیا ہے۔اداکارہ راکھی ساونت نے عید پر دیئے گئے نئے انٹرویو میں خود کو سلمان خان کی بہن قرار دیا ہے۔گزشتہ روز راکھی ساونت سے سوال کیا گیا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی حمایتی ہیں، کیا اِنہیں بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔اس سوال کے جواب میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں آج عید کے موقع پر واضح کر دوں کہ میرے بھائی کو ہاتھ مت لگانا۔راکھی نے سلمان خان کے دشموں کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھائی کی بہن کی جان سے اگر تمہارا پیٹ بھرتا ہے تو چاہے میری جان لے لو۔تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ کا دھمکی دینے والوں سے کہنا تھا کہ میرے قتل کا گناہ بھی تمہارے سر پر نہیں ہوگا، جاؤ میں نے تمہیں اپنا خون معاف کیا۔اس بیان کے آخر میں راکھی ساونت نے ’اللّٰہ اکبر‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Exit mobile version