سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پر ووٹنگ ملتوی دنیا Roze News
دنیا

سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی ملتوی کر دی گئی، نئی قرارداد پر ووٹنگ اب بدھ کو ہو گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق رکن ممالک کے درمیان قرارداد کے مسودے پر اختلاف ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکا قرارداد میں جنگ بندی کی اصطلاح استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق مسودے میں جنگ بندی، معاہدے یا انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے الفاظ میں اختلافات ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر کارروائی کے لیے دباو¿ بڑھ گیا ہے۔

Exit mobile version