سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت دنیا Roze News
دنیا

سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت

سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت

سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت

سعودی کابینہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی ۔سعودی کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امن انیشیٹیو کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیاجائے۔سعودی کابینہ نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایاجائے، آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو

Exit mobile version