ریاض:سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ رواں سال حج کیلئے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے،عازمین حج کی تعداد پر پابندی کورونا وباء کے باعث عائد کی گئی تھی۔وزیر حج وعمرہ نے حج کے لئے عمر کی حد ختم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی کے لئے اب زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔گزشتہ سال سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے65سال سے کم عمر کے10لاکھ عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔سال2019میں 25لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔
سعودی عرب کاعازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کا اعلان

سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان