ریاض:سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی مدد کر تے رہیں گے سعودی حکومت مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کیلئے تیار ہے اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے لئے سعودی حکومت سے مزید تین ارب ڈالرز دینے کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری2019کے بعد پہلی بار7ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں موجودہ ذخائر کی سطح تقریباً6.7ارب ڈالر ہے جو کہ 18جنوری2019کو تقریباً6.6ارب ڈالر کی سطح کے تقریباً برابر ہے۔