سابق امریکی اسپیکر نینس پلوسی لڑکھڑا کرگرگئیں ، ہسپتال میں داخل دنیا Roze News
دنیا

سابق امریکی اسپیکر نینس پلوسی لڑکھڑا کرگرگئیں ، ہسپتال میں داخل

سابق امریکی اسپیکر نینس پلوسی لڑکھڑا کرگرگئیں ، ہسپتال میں داخل

سابق امریکی اسپیکر نینس پلوسی لڑکھڑا کرگرگئیں ، ہسپتال میں داخل

امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی لڑکھڑانے کے بعد گر گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 84 سالہ نینسی پلوسی کو لگسمبرگ میں حادثہ پیش آیا جس میں ان کو چوٹیں آئی ہیں۔سابق اسپیکر نینسی پلوسی سرکاری دورے کے دوران لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے گری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نینسی پلوسی کو لگسمبرگ کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی کا اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے بہترین علاج کرنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔نینسی پلوسی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث نینسی پلوسی دورے کے باقی معاملات میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

Exit mobile version