ساءرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ساءرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا جس نے جعلی اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف جرم کر لیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ جعلی نام سے اکاؤنٹ کچھ عرصےسے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔

Exit mobile version