روس نے جنوبی ایشیاء میں پاکستان کوا ہم اتحادی قرار دے دیا دنیا Roze News
دنیا

روس نے جنوبی ایشیاء میں پاکستان کوا ہم اتحادی قرار دے دیا

روس نے جنوبی ایشیاء میں پاکستان کوا ہم اتحادی قرار دے دیا

روس نے جنوبی ایشیاء میں پاکستان کوا ہم اتحادی قرار دے دیا

اسلام آباد/ماسکو: صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم ا سلام میں روش کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے روس کی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف کی قیادت میں وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔اس دوران وزیراعظم نے پاکستان ا ور روس کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ستمبر2022میں سمر قند میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے تجارت،سرمایہ کاری اور ا قتصادی معاملات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں پر اطمینان کااظہار کیا۔

Exit mobile version