اسلام آباد: رشمیکا مندانا اپنی نئی فلم میں نتھن کے ہمراہ نظر آئیں گی، انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کے متعلق ٹوئٹ کی رشمیکا نے بتایا کہ وہ ڈائریکٹر وینکی کڈومولا اور نتھن کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گرہونگی،فلم کے پروڈیوسر نوین پرنینی اور دوی شنکر ہونگے جبکہ موسیقی پرکاش کمار ترتیب دینگے، رشمیکا نتھن اور وینکی پہلے بھی ایک ساتھ بھیشما میں کام کرچکے ہیں۔رشمیکا کی آخری فلم، مشن مجنوں تھی جونیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔