دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

dania

دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری،سابقہ اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔جو18جنوری کو سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے ملزمہ دانیا شاہ کو مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

Exit mobile version