حماس 5 سالہ جنگ بندی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار دنیا Roze News
دنیا

حماس 5 سالہ جنگ بندی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار

حماس 5 سالہ جنگ بندی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار

حماس 5 سالہ جنگ بندی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار

غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے تنازع پر معاہدے کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ میں 5 سال کے لیے وحشیانہ کارروائیوں روک دی جاتی ہیں تو اسرائیل کے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس ایک ہی دفعہ قیدیوں کے تبادلے اور 5 سال کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔قبل ازیں حماس نے 17 اکتوبر کو جزوی جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور اسرائیل کی جانب سے 10 قیدیوں کے بدلے 45 روز کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
حماس کی مسلسل یہ موقف رہا ہے کہ معاہدہ فلسطین کے تنازع کے مکمل خاتمے پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں اسرائیلیوں کا غزہ سے انخلا، قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ زدہ فلسطینی سرزمین پر انسانی بنیاد پر امداد کی فوری اور بتدریج فراہمی کی اجازت شامل ہو۔دوسری جانب اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ تمام قیدیوں کی واپسی ہو اور حماس سمیت دیگر گروپس غیرمسلح ہو جائیں۔

Exit mobile version