حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، جس میں 7 فوجی اہلکار ہلاک، متعدد ٹینک اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے فلسطینیوں کے مکان جنگجوو¿ں کی محفوظ پناہ گاہ بن گئے، اسرائیلی فوج کے کمانڈر کی ہمر جیپ کو اینٹی آرمر میزائل سے اڑا دیا گیا۔یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پر بھی حملہ کیا، حماس نے تین بزرگ اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی، تینوں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو حکومت سے انہیں بازیاب کرانے کی اپیل کی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 19500 تک پہنچ گئی ہے۔
حماس کے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے

حماس کے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے