چنئی: بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کے سپر ہٹ ہونے پر انہیں مہنگی گاڑی اور کروڑوں روپے تحفے میں مل گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی تامل فلم جیلر دنیا بھر میں اب تک 600 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ ’جیلر‘ کو تامل فلموں کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔فلم کی غیر معمولی کامیابی پر پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور جدید ماڈل کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
’جیلر‘ سپر ہٹ ،رجنی کانت کیلیے مہنگی گاڑی اورکروڑوں روپے کا تحفہ

’جیلر‘ سپر ہٹ ،رجنی کانت کیلیے مہنگی گاڑی اورکروڑوں روپے کا تحفہ