جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب چھین لیتا ہے ، ثناءنواز انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب چھین لیتا ہے ، ثناءنواز

جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب چھین لیتا ہے ، ثناءنواز

جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب چھین لیتا ہے ، ثناءنواز

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا ءنواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دیدیا ۔انہوں نے زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاﺅ کے حوالے سے کھل کر بات کی ۔ دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیے ، یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کیلئے آتی ہے اچھے اور برے وقت آتے اور جاتے ہیں لیکن اسے بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب اس سے نعمت چھین لیتا ہے پھر چاہے وہ نعمت رشتوں کی صورت میں ہو یا رزق کی ، انسان کو رب کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکر گزار ہونا چاہیے ۔

Exit mobile version