اترپردیش:بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی خبر مشہور ہے جس کے جسم کا نصف حصہ سیاہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بدن کا60فیصد حصہ بالوں سے بھرا ہے۔یہ بچہ ایک طبی نقص کا شکار ہے جسے کونجینینٹل ملانوسائٹک نے وس کہا جاتا ہے۔اس کی تصدیق ڈاکٹر اکرام حسین نے کی ہے جو بچوں کے ماہر ہیں۔ کونجینینٹل ملانوسائٹک نے وس میں بدن میں غیر سرطانی اور گہرے سیاہ رنگ کی جلد ہوتی ہے اور جس رنگ والے خلیات یعنی میلانوسائٹس ہوتے ہیں تاہم اس جلد پر بال نما جیسی ساختیں بھی ہیں اور دور سے دیکھنے پر انہیں بالوں کے ریشوں کا گمان ہوتا ہے۔
بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش