بھارت کی ریاست اوڑیسہ میں سانپ کھانسی کے شربت کی بوتل نگل گیا۔ کھانسی کے شربت کی بوتل استعمال کے بعد پھینک دی گئی تھی جسے کوبرا سانپ نگل گیا جس کے بعد اسے سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے رضاکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے سانپ کو پکڑ کر بڑی احتیاط سے بوتل اس کے گلے سے نکال دی اور اسے واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔