بھارتی ریلے کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خدشہ دنیا Roze News
دنیا

بھارتی ریلے کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بھارتی ریلے کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بھارتی ریلے کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بھارت سے سیلابی ریلے کے باعث پاکستانی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ،پی ڈی ایم کے مطابق دریائے ستلج میں چھ گھنٹے میں پانی کے بہاﺅ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اسوقت دریائے ستلج میں پانی کا بہاﺅ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے ۔پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ سترہ سے بیس اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے ۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے Bhakra اور pong ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے باعث پاکستانی حدود متاثر ہوں گی ۔

Exit mobile version