بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ کامیاب ہوئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے پارلیمنٹ میں کل 222 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ حزب اختلاف کی جماعت جاتیہ پارٹی صرف 11 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور آزاد امیدواروں نے 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے گوپال گنج حلقہ سے 249,962 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کو صرف 469 ووٹ ملے۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 300 پارلیمانی نشستوں میں سے 299 پر عام انتخابات ہوئے جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے 50 فیصد کم رہا۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔
بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد عام انتخابات میں پانچویں بار کامیاب ہوگئیں

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد عام انتخابات میں پانچویں بار کامیاب ہوگئیں