بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم ادار نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سنجے دت ان دنوں بینگلورو میں مقامی انڈسٹری فلم کے ڈی کی شوٹنگ میں مصروف تھے رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سیٹ پر بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے ان کے چہرے ہاتھ اور کہنی میں زخم آئے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سنجے کی صحتیابی تک فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔دوسری جانب سنجے دت نے ٹوئٹ کرکے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں میں بالکل ٹھیک اور صحتمند ہوں
بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سنجے کا ردعمل سامنے آگیا

بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سنجے کا ردعمل سامنے آگیا