برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے محض 44 دنوں بعد استعفیٰ دے دیا ہے، لز ٹرس کا کہنا ہے کہ وہ مینڈیٹ کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی نشریاتی اطلاعات کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انھیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے، لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انھوں نے معیشت کی بہتری کا حلف لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، لیکن وہ مینڈیٹ کا حق نہیں ادا کر پا رہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اگلے وزیراعظم کے منتخب ہونے تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ لز ٹرس قلیل ترین عرصے کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہیں، انھیں وزارت عظمٰی کے عہدے پر براجمان ہوئے ابھی محض 6 ہفتے ہی ہوئے ہیں۔