ممبئی:ایک نامعلوم بھارتی دلہن کی ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے بالوں پر طرح طرح کی چاکلیٹ دیکھی جاسکتی ہیں۔اگرچہ خاتون اور خود میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہیں ا لبتہ انسٹاگرام پر سب سے پہلے یہ ویڈیو Chitras Makeup نے شیئر کی۔اگرچہ دلہنیں اپنی شادی کے اہم ترین دن کے لئے کئی روز سے تیاریاں شروع کردیتی ہیں لیکن بھارت کی ا س دلہن کا دلچسپ انداز پوری دنیا میں مشہور ہورہا ہے۔اس کے بال چترانامی میک اپ آرٹسٹ نے بنائے ہیں اور ان میں ٹافیاں اور چاکلیٹ کو بہت مہارت سے لگایا گیا ہے کہ وہ آرائش کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔