بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ، انٹونی بلنکن دنیا Roze News
دنیا

بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ، انٹونی بلنکن

بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ، امریکا

بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ، امریکا

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک نیوز کانفرنس میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس موجود باقی وقت (جو دو ہفتے ہے) کے دوران اس کو مکمل کیا جائے۔
دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ 20 جنوری کو ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اگر غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت مشرق وسطی کو چکانا پڑے گی۔بیان کو بھی اب خطے میں جنگ بندی کے لئے ایک غیر سرکاری ڈیڈلائن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، غزہ کے شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اسرائیل کے حملوں میں 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version