ممبئی:پلک تیواری کی وجہ شہرت پہلے ان کی والدہ ہی تھیں لیکن پھر انہوں نے میوزک ویڈیو بجلی میں کام کیا جس کے بعد وہ بھارت میں بجلی گرل کے نام سے مشہور ہو گئیں۔پلک تیواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے حسن کا جادو جگاتے دیکھا گیا۔اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے نازک زیورات بھی زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ اوشین کلچز پلک کے لک کو چار چاند لگانے کیلئے کافی نظر آ رہے ہیں۔اگرچہ پلک تیواری نے کوئی الفاظ جاری نہیں کیے تاہم لباس سے میچنگ دل والے اموجیز نے اداکارہ کا حال دل بیان کردیا۔