مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے تیاریوں کو مزید بہتر بنایا ہے۔اسرائیلی ورزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتے ہیں۔اس کام کے لئے حالیہ برشوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کے لئے کوئی بھی ضروری اقدام کرینگے۔