ایران میں حجاب نہ کرنیوالی خواتین کا پتا لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز دنیا Roze News
دنیا

ایران میں حجاب نہ کرنیوالی خواتین کا پتا لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز

ایران میں حجاب نہ کرنیوالی خواتین کا پتا لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز

ایران میں حجاب نہ کرنیوالی خواتین کا پتا لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز

ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کاپتا لگانے کیلئے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کاپیغام بھیجا جاسکے ۔رپورٹس کے مطابق ایران میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میںبہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں نامکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں بائیس سالہ لڑکی مہسا امینہ کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے

Exit mobile version