انتہائی افسوسناک خبر:کانگو میں بارشوں نے تباہی مچادی،141افراد ہلاک دنیا Roze News
دنیا

انتہائی افسوسناک خبر:کانگو میں بارشوں نے تباہی مچادی،141افراد ہلاک

kongo

انتہائی افسوسناک خبر:کانگو میں بارشوں نے تباہی مچادی،141افراد ہلاک

کنشاسا:افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تبادہی مچادی جس میں 141افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ 10سے زائد لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلاب ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے و الی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائینڈگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔سیلابی پانی میں مٹی اورکیچڑ بھی شامل ہوگئی۔تاریخ کی اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔بزرگ شہریوں نے عالمی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی زندگی میں ایسی بارشوں اور سیلاب نہیں دیکھا۔

Exit mobile version