واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کی کسی فرد یا گروپ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔امریکی حکام مختلف سیاسی شخصیات اورعہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بین ا لاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کے تحفظات کو نوٹ کرلیا ہے،بھارتی حکومت سے کہیں گے وہ طبقے کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لئے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔بھارتی حکام سے رابطوں میں مذہبی آزادی کیلئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔