امریکا نے مشرق وسطی میں مزید نو سو امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے عراق میں کم ازکم بارہ اور شام میں چار حملے کئے گئے ۔پینٹا گون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی افواج کے ٹھکانوں پرحملوں میں بیس سے زائد فوجی زکمی ہوئے ہیں ۔پینٹا گون کے مطابق تعیناتی کامقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے ۔ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائینگے یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے ۔
امریکا کا مشرق وسطی میں مزید 900فوجی بھیجنے کا فیصلہ

امریکا کا مشرق وسطی میں مزید 900فوجی بھیجنے کا فیصلہ