امریکی محکمہ خارجہ ک پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کیساتھ روابطہ جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماﺅں نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی ۔
امریکا پاکستان کیساتھ روابطہ جاری رکھے گا ، ویدانت پٹیل

امریکا پاکستان کیساتھ روابطہ جاری رکھے گا ، ویدانت پٹیل