اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے: امریکی وزیرِ دفاع دنیا Roze News
دنیا

اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے: امریکی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے: امریکی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے: امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔اسرائیل کو 8 ارب 700 ملین ڈالر کی فوجی امداد کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری سامان فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکی امداد کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی مستقبل میں بدلے گی۔اس سے قبل اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات پینٹاگون میں ہوئی۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ اسرائیل کو 8.7 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔

Exit mobile version