ملائیکہ نے ارباز خان کے ساتھ بیٹھے ارہان کی پرورش کے تجربے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ آج ہم دونوں بہتر انسان ہیں، ملائیکہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنیوالی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پیرنٹنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں ہمیشہ ایک بات پر متفق نہیں ہوتے ہیں خاص طورپر جب آپ دونوں الگ الگ راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرورہوتا ہے جس پر آپ دونوں ہی متفق نہیں ہوتے لیکن شکر ہے اربازاور میں دونوں بہتر انسان ہیں۔