ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ۔ادکارہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیںگی ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار ، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کرینگے بیایا جارہاہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کرینگے ، تاہم اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ یاراگھوچڈھا نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی